مریم اورنگزیب کا پی ٹی ڈی سی کے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی مذمت اور شدید احتجاج

0 164

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی ڈی سی کے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی مذمت اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی آٹا پیٹرول چور مافیا نے پورا ملک منجمد کر دیا ہے ،چور ، اْچکے ، ڈاکو ، جھوٹے اور دہری شہریت والے ملک پہ مسلط ہیں ،عمران صاحب سیاحت کے فروغ کا نعرہ لگا کر پی ٹی ڈی سی عملے سے نوکریاں چھین لیں ؟،عمران صاحب شمالی علاقہ جات میں پی ٹی ڈی سی کے تمام موٹلزبند کرکے آپ نے ایک اور یوٹرن لے لیا ،عمران صاحب آپ نے ایک کروڑ نوکریاں دینا تھیں، آپ تو لاکھوں لوگوں کی نوکریاں چھین چکے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ ملازمین کو بیروزگار نہیں کریں گے، اصلاحات سے ادارے ٹھیک کریں گے،عمران صاحب آپ کی اصلاحات کہاں ہیں؟ ملازمین کو بیروزگار کیوں کررہے ہیں؟ ۔چترال، گلگت، سوات اور ناران اور اس درمیان سیاحوں کے ٹھہرنے کے لئے کوئی مقام باقی نہیں رہا، یہ سیاحت کا فروغ ہے؟۔عمران صاحب پی آئی اے اور روزولٹ ہوٹل کی طرح یہ قومی ادارہ اور اس کی قیمتی ترین زمین بھی چہیتوں کو بیچ رہے ہیں؟؟۔کورونا سے پہلے ہی شدید بیروزگاری پھیلی ہے، اس کڑے وقت میں عوام کی مدد کے بجائے ان کو بیروزگار کرنا ظلم ہے۔عمران صاحب نے احتساب کا نعرہ لگایا اور خیبرپختونخوا میں محتسب کا ادارہ ہی بند کردیا ،عمران صاحب نے پاکستان کو سویٹزرلینڈ بنانے کا نعرہ لگایا اور سیاحت کے فروغ کا ادارہ ہی بند کردیا،عمران صاحب نے ٹیکس دوگنا کرنے کا وعدہ کیا اور عوام نے ٹیکس دینا بند کردیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.