ہنگامی بنیادوں پر سفر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،آغا حسن بلوچ
اسلام آباد /کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کے سرحدی علاقے میں مسافر کوچ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدیدادکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سفر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت
ہے دانہ سر مغل کوٹ المناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے بہتر علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے وفاق حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی میتوں کو آبائی علاقوں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی شہداکے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداکو جنت الفردوس میں جگہ زخمیوں کو شفااور شہداکو لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔