ڈسٹرکٹ میں صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل

0 81

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں تعلیم اور صحت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ غیر حاضر اساتذہ اور ڈاکٹرز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کو جدید طرز کا درسگاہ بنائیں گے طلبائ کے موجودہ یونیفارم کو پینٹ شرٹ میں تبدیل کیا جائیگا، عنقریب ڈیجیٹل لائبریری قائم کریں گے اور سکول کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں میں فٹ سال گراونڈ کا قیام بھی شامل ہے۔گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ایک قدیم درسگا ہ ہے برٹش دور حکومت میں بنائی گئی سکول عمارت کے چند حصوں کی ازسرنو مرمت کرکے بہترین شکل دیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ڈی ڈی اوز اپنے متعلقہ سکولز میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد خان مندوخیل نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کی منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سال کے دوران بچوں کو تدریسی عمل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مسائل حل ہوں گے جو ٹیچرز دور افتادہ علاقوں سے آتے ہیں جنہیں ٹرانسپورٹیشن اور دیگر شکایات ہیں کوشش کریں گے انہیں اپنے گھر کے قریبی سکول میں تعینات کرائیں، ڈسٹرکٹ کے تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز میں ڈنگ کے سکولز ہوں تاکہ معماران قوم کو معیاری تعلیم فراہم کیا جاسکے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زمان خان ترین، ڈی ڈی اوز اورنگزیب کاکڑ، سید معراج آغا، سید عبدالغنی شاہ، سید فریدہ شاہ پی آر او سمیع ترین اور دیگر شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ ضلع بھر میں صحت اور تعلیم دونوں شعبوں میں مزید بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، سول ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر حاضری کا پابند بنایا گیا ہے، ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کرنیوالے ڈاکٹرز اور اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔صوبائی حکومت کی تعاون اور کوششوں سے دونوں شعبوں کو فعال بناکر تمام تر بنیادی ضروریات اور سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ ڈسٹرکٹ پشین میں لیویز فورس کی ک±ل 950 نفری ہے جس میں سے ہمسایہ اضلاع قلعہ عبداللہ اور چمن کو تقریباً دو سو لیویز نفری دی گئی ہے اسکے باوجود الحمد اللہ ضلع بھر میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں لیویز فورس کا کلیدی کردار رہا ہے۔ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کردیا گیا ہے لیویز کے جوانوں کو آرمی اور ایف سی کی جانب سے بہترین ٹریننگ دی گئی ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ پشین کی لیویز فورس ہمہ وقت تیار ہے۔ ڈسٹرکٹ کا 90 فیصد ایریا پر لیویز فورس کے زیر استعمال ہے۔ ڈسٹرکٹ کے تمام لیویز تھانوں اور چوکیوں کو فعال بنا کر ہر تھانے کو گشت کی کیلئے 2,2 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ پشین کی تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر سسٹم کمپیوٹرائزڈ کروایا گیا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے اندر 10 کے قریب ایف آئی آر درج کرائے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ،چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ کے تمام تحصیلوں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں اسنیپ چیکنگ کی جاتی ہے، منشیات کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے لیویز کو مکمل اجازت دے رکھی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے تمام تحصیلوں میں ریونیو سے متعلق کیسز کو نمٹانے کیلئے ریونیو کورٹس قائم کئے گئے ہیں ہفتہ وار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں آراضیوں
سے متعلق معاملات دیکھے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نذیر احمد بوستانی اور تمام اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت ڈسٹرکٹ کے دیگر انتظامی آفیسران کی باہمی کوششوں سے ڈسٹرکٹ میں امن کی فضائ قائم ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات اور خودساختہ مہنگاہی کیخلاف کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے، ڈسٹرکٹ کی پرائس کنٹرول کمیٹی شہر اور انکے اطراف میں ناجائز تجاوزات اور مہنگاہی کیخلاف کارروائیاں کررہی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کو ناجائز منافع خوری کرنیوالے افراد کو فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اب جو بھی دکاندار /تاجر سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرئیگا سیدھا جیل جائیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.