قلات: انتظامیہ کی اجازت کے بغیر مزدور لانے پر پابندی عائد

0 40

بلوچستان کے ضلع قلات میں انتظامیہ نے مزدوروں کی نقل و حرکت کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اجازت کے بغیر مزدور لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر قلات کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری ان افراد پر عائد ہوگی جو مزدوروں کو بغیر اجازت قلات میں لائیں گے۔

یہ فیصلہ ضلع کے علاقے منگیچر میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد کیا گیا، جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں ایک کا تعلق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان جبکہ دوسرے کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قوانین کی پابندی کریں اور مزدوروں کو لانے سے قبل متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کریں۔

Ask ChatGPT

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.