اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

0 33

اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

اسلام آباد: ٹریفک پولیس نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ذیشان حیدر کے مطابق نئے فیصلے کے تحت مرد ہو یا خاتون، موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ اس فیصلے پر عملدرآمد دو ہفتے کی آگاہی مہم کے بعد کیا جائے گا، جس دوران شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ حادثے کی صورت میں قیمتی جان بھی بچا سکتا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اس مہم کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.