کراچی میں سفاکیت کی انتہا، سسرالیوں نے داماد کو زندہ جلا دیا

0 50

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر داماد کو گھر بلا کر زندہ جلا دیا۔

پولیس کے مطابق متوفی آرتھر کو اس کی اہلیہ مشی نے فون کر کے سسرال آنے کا کہا۔ جیسے ہی وہ گھر پہنچا، گیٹ بند کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور بعدازاں مبینہ طور پر اس کی ساس ثمینہ، دو نوجوانوں اور دیگر رشتہ داروں نے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

آرتھر نے موت سے قبل شدید زخمی حالت میں اسپتال میں ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا، جس میں اس نے چھ افراد کے نام لے کر انہیں واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ پولیس نے اس ویڈیو کو مرکزی شہادت قرار دے کر تفتیش میں شامل کر لیا ہے۔

پڑوسیوں کے شور سننے پر آرتھر کو فوری طور پر سول برنز سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں وہ چند دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرتھر کے سسر اور چچا سسر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو بیان واقعے کی حقیقت کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.