راولپنڈی: 3سو روپے کی نسوار چوری ہونے پر مقدمہ درج
راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے 300 روپے مالیت کی نسوار چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی سرفراز علی کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک شہری نے ریسکیو 15 پر اطلاع دی کہ اس کی 10 نسواریں چوری ہوگئی ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری شدہ نسواروں کی مالیت تقریباً 300 روپے ہے اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔