بلوچستان: پرانی بسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

0 39

کوئٹہ: محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے شہر میں چلنے والی پرانی لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، جس کے تحت پرانی بسوں کو 30 جون تک نئے ماڈل سے تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم مقامی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

سیکریٹری آر ٹی اے اور ایس ایس پی ٹریفک کو موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت پرانی بسوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.