کوئٹہ چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا کہ
کوئٹہ چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑی کسی بھی معاشرے کا اٹوٹ حصہ ہوتے ہیں، کھلاڑی کسی نہ کسی سطح پر ہمارے سفیر ہوتے ہیں – کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، سہولیات کی فراہمی اور کھلاڑیوں کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیدیم میں کراٹے کے ٹرائل مقابلوں کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیلوں کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دیں، معیاری تعلیم اور کھیل کسی بھی معاشرے کے لازم و ملزوم جز ہوتے ہیں-