ذاتی زندگی سے متعلق پروپیگنڈا ، وزیراعظم کا نجم سیٹھی پر10 ارب ہرجانے کا نوٹس

0 171

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کیبارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی پر10 ارب کے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کیبارے میں گمراہ کن پراپیگنڈے پر ٹی وی اینکر نجم سیٹھی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کی جانب سے ٹی وی اینکر نجم سیٹھی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیاگیا، وزیراعظم کی ہدایت پربابراعوان نیہتک عزت کادعوی تیار کیا، دعوی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائرکیاگیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعوی کیا گیا۔وکیل وزیراعظم بابر اعوان کا کہنا تھا جعلی خبروں کیحوالے سے کسی طورنرمی نہیں برتی جاسکتی، ٹی وی پر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کارستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعوی کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.