فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کوبڑی خوشخبری مل گئی

0 504

غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کو وضاحت کا ایک موقع دیا جائے گا۔جس سے وہ اپنی جماعت کے اوپر لگے تمام الزامات کو رد کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے سکتا ہے اگرپارٹی اپنے حق میں دستاویز لے آئے تو شو کاز نوٹس جاری ہونے کے بعد 7 سے 14 روز کے اندر جواب دینا ہوتا ہے۔ شوکاز نوٹس کی کارروائی مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن ریفرنس وفاقی حکومت کو بھیج دے گا، پارٹی کے فنڈ ضبط کرنا یا اسے تحلیل کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں۔ 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے، امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات لیے گئے، پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی، آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے، پی ٹی آئی نے عارف نقوی کی کمپنی ووٹن کرکٹ سے ممنوعہ فنڈنگ لی، عارف نقوی کی کمپنی سے 21 لاکھ 21 ہزار 500 امریکی ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ لی گئی، ووٹن کرکٹ لمیٹڈ ابراج گروپ کی چھتری تلے کام کر رہا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.