صادق سنجرانی نےو اشک کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سنادی

0 565

نوکنڈی (نامہ نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان و دور دراز اضلاع بلخصوص چاغی اور واشک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی اور معیار زندگی بلند کرنے میں اقدامات کئے جائینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آف رخشان سردار عبد الرشید ریکی سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سردار عبد الرشید ریکی نے واشک کے مسائل اور بلخصوص ماشکیل ٹو نوکنڈی دو رویہ سڑک ،ماشکیل ٹو پنجگور سی پیک روڑ کے متعلق آگاہ کیا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ضلع واشک کی عوام کی معیار زندگی

 

بلند کرکے مسائل کو کیے جائینگے صوبائی حکومت ضلع واشک کے بنیادی مسائل میں کردار ادا کریگی اور عوام کو انکے دہلیز میں سہولت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ نوکنڈی ماشکیل روڑ کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کا آغاز ہوگا مسافت کم ہوکر لوگوں کو رابطہ کرنے میں آسانی ہوگا انہوں نے کہا کہ نوکنڈی ماشکیل روڑ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسکی تکمیل سے دونوں شہروں کے لوگوں کو اپنے عزیز اقارب سے ملاقات خوشی و غم میں شریک ہونے میں مشکلات و دشواریوں سے چھٹکارہ ملے گا انہوں نے کہا میں حتی الوسع کوشش یہی ہے اس دو روے روڑ کو مزید وسعت دیگر گوادر کیساتھ منسلک ہو تاکہ لوگوں کو زیادہ سفری سہولیات میسر ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.