ہماری اولین ترجیح محکمہ ریونیو میں شفافیت لانی ہے،روشن علی شیخ
کوئٹہ(خ ن)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی انتقالات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ساہل کے حق پر غیر قانونی طریقے سے سے کوئی بھی قبضہ مافیہ قابض نہ ہو ان خیالات کا اظہار سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے مقامی قبائل کمیٹی کے ایک نماہندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا وفد میں یوسف خان کاکڑ حاجی عبدالرحمن بازی پروفیسر محمد حنیف اور قیوم شاہوانی کے علاوہ مقامی قبائل کے کے ممبران کی ایک بڑی تعداد شامل تھی مقامی قبائل کمیٹی کے وفد نے نے صوبے میں غیر قانونی انتقالات اور قبضہ مافیا کے خلاف اپنے مسائل سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح محکمہ ریونیو میں شفافیت لانی ہے اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات لیے جارہے ہیں حال ہی میں محکمہ ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے جس میں تحصیلداروں سے انتقالات کے اختیارات لیے گئے ہیں اور شہری علاقوں میں رجسٹری ہوگی اسی طرح محکمہ ریونیو ایک موبائل ایپ لاونچ کر رہی ہے جس سے عوام کو اپنے موبائل میں ایک کلک پر اپنی زمین جائیداد کی حوالے سے تفصیلات ملیں گی اس کے علاوہ محکمہ میں جو بھی آرڈرز ہونگے وہ اس موبائل ایپ میں آئیں گے انہوں نے وفد سےکہا کہ محکمہ ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں لہذا سسٹم کو ٹھیک ہونے میں میں کچھ وقت لگے گا اس حوالے سے صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر علی عمرانی اپنی ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور انکے طرف سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ محکمہ ریونیو کو جلد از جلد جدید خطوط پر استوار کیا جائے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے وفد سے ملاقات کے دوران کچھ شکایات پر فوری عمل درآمد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔