سریاب روڑ واقعہ نے پورے بلوچستان کو رنجیدہ کر دیا ہے،حاجی میر اکبر لہڑی

0 60

کویٹہ(پ ر)معروف قبائلی، سیاسی، شخصیت ال بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی میر محمد اکبر لہڑی نے سریاب روڈ پر پر پیش انے والے المناک اتفاقی واقعہ جس میں میر برامداغ لہڑی اور نوابزادہ میر ہارون ریسانی کی ناگہانی شہادت پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اور کہاہے۔کہ اس واقعہ نے پورے بلوچستان اور بلوچ قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوان اچھے اور نفیس انسان تھے۔اور انسانیت سے پیار کرتے تھے۔ اور قبائلی معاشرے کا مضبوط حصہ ہو کر بھی کبھی کسی انسان کو دکھ یا تکلیف نہیں پہنچایا۔ بلکہ وہ ہمیشہ دکھی، غمزدہ، ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں نوجوان جن قبیلوں اور گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے ان میں بہت اچھے اور بھائیوں جیسے مراسم ہیں۔ لہذا اس واقعے کو کوئی اور رنگ دینا ان کی ناگہانی شہادت کو خراب کرنے کے مترادف ہوگا انہوں نے میر دولت خان لہڑی اور نواب اسلم رئیسانی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.