شہباز شریف آصف علی زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے، علی محمد خان

3 170

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سابق صدر آصف علی زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی سے ملکی و غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں، اور ہم نے بھی درخواست دی ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی بھی اپنے اکانٹس کی تفصیلات دیں۔انہوں نے کہاکہ ان جماعتوں نے اپنے اکانٹس کی تفصیلات ابھی تک نہیں دی ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے اپنے غیر ملکی اکانٹس کی تفصیلات دینے کی تکلیف ہی نہیں کی جبکہ کچھ جماعتوں نے تفصیلات دیں جس میں سقم نظر آئے۔انہوں نے مطالبہ کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے آڈٹ اکانٹ کی تفصیلات پیش کریں۔

مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کے دورہ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہم سمجھے کہ شہباز شریف وہ وعدہ پورا کرنے گئے جو انہوں نے زرداری سے متعلق کیا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف، زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے۔

You might also like
3 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان پی ٹی آئی امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر کی انتخابی […]

  2. […] آباد(این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے […]

  3. […] کالعدم جماعت کے لوگوں سے التجا ہے کہ پرتشدد نہ ہوں،علی محمد خان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.