سردار عطاء اللہ خان مینگل بلوچ قوم کے ایک عظیم رہنما تھے، مولنا الطاف سیاپاد
خاران ( ویب ڈیسک)جمعیت علماءالسلام بلوچستان کے صوباٸی جنرل کونسل کے ممبر مولنا الطاف حیسن سیاپاد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل کی وفات سے بلوچستان کی قومی حق و حقوق کی ایک توانا اور طاقت ور آواز ہمشہ بند ہو گیا سردار عطاء اللہ خان مینگل بلوچ قوم کے ایک عظیم رہنما تھے
ان کی وفات سے ہر آنکھ اشک بار اور غمزدہ ہے انہوں نے اپنی ساری زندگی بلوچستان اور یہاں آباد محکوم و مظلوم بلوچ قوم کی بہتری،بلوچستان کے ساہل وسائل کی دفاع اور بلوچ عوام کے حقوق کی جہدوجہد جمہیوریت کی بقا کے لیے قانون کی بالا دستی کے لیے اپنی تمام تر زندگی کو صرف کیا تھا جمہیوریت کی بحالی کے لیے سردار عطاء اللہ مینگل طویل جدوجہد ہیں جو رہتی دنیا تک یاد کیجاٸے گا
اللہ پاک سردار عطاء اللہ خان مینگل کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور جگہ عطا فرمائیں اور پسماندگان صبر جمیل عطا فرماٸیں