عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں خاران کے عوام کو کھبی تنہا نہیں چھوڑیں گے، عبدالکریم نوشیروانی

0 165

خاران(نمائندہ صحافت نیوز/ نصیب ریکی) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں خاران کے عوام کو کھبی تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نےکلی پنڈوکزئی کے واٹر سپلائی کے بحالی کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام کے دکھ درد میں میں برابر شریک ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے کلی پنڈوکزئی کے لوگوں کے پانی کا مسلئہ حل کردیا ہے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی نے پارٹی کے سینئر رہنما مولوی اللہ داد اور میر چراغ بلوچ ودیگر رہنماؤں اور مقامی لوگوں کے ہمراہ کلی پنڈوکزئی کے بند واٹر سپلائی کے لئے میر عبدالکریم نوشیروانی کی طرف سے فراہم کردہ سمرسیبل اور اسٹارٹر سامان کی فراہمی اور مرمت کے بعد کلی کے لئے پانی فراہمی کا افتتاح کیا اس موقع پر سرخاران کلی پنڈوکزئی کے علاقہ معتبرین حاجی منیراحمد پنڈوکزئی۔محمد ابراھیم پنڈوکزئی۔مقبول احمد۔محمد عمر۔شاجی عبید اللہ۔عبدالرازق۔ریاض احمد ودیگر نے کہا کہ ہم سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی کے بے حد مشکور ہیں جھنوں نے ہماری تکلیف کو محسوس کرکے ہمارے بند واٹر سپلائی کیلئے بغیر اقتدار اور فنڈز کے اپنے ذاتی خرچہ پر نئے سمرسیبل اور اسٹارٹر میشنری فراہم کرکے پانی کا مسلئہ حل کردیا ہمارا کلی واٹر سپلائی گزشتہ دو ماہ سے مشینری خراب ہونے کے باعث بند پڑا تھا شدید گرمی میں ہمارے پنڈوکزئی کلی کے مکین پانی کے پانی کو ترس رہے تھے مگر ہمارا کسی نے داد رسی نہیں کی جس پر ہم نے خاران کے ہمدرد میر عبدالکریم نوشیروانی کو اپنے بند واٹر سپلائی مسئلہ سے آگاہ کیا جس پر جس پر انھوں نے ہمارے مسلئہ کو حل کرکے پانی فراہمی کو بحال کرایا ہم کلی والے ان کے شکر گزار ہیں،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.