پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ، وسیم اکرم کی محمد رضوان پر سخت تنقید

1 398

پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ، وسیم اکرم کی محمد رضوان پر سخت تنقید

شارجہ(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان اورہانگ کانگ کے میچ کے بعد سابق کرکٹر وسیم اکرم نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میچ کے بعد تبصرے میں سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد رضوان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کا ناٹ آ¶ٹ جانا مجھے درست نہیں لگا۔ اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو با¶نڈریز لگانے کی کوشش کریں آ¶ٹ ہوجائیں۔

پاکستان کی بیٹنگ آٹھویں، نویں نمبرتک ہے۔ لائن اپ میں آصف، افتخار،نواز اور شاداب ہیں۔ میرے نزدیک 57 بالز پر78 رنز ناٹ آ¶ٹ کا کوئی مطلب نہیں۔ہانگ کا نگ کے خلاف میچ میں محمد رضوان نے 78 رنز بنائے تھے اور پلئیر آف دا میچ رہے تھے۔ پاکستان، بھارت، افغانستان اور سری لنکا ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی معاونت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.