حالیہ بارشوں میں سانپ ڈسنے کے مریض بڑھ گئے

0 442

حالیہ بارشوں میں سانپ ڈسنے کے مریض بڑھ گئے

اوستہ محمد (ویب ڈیسک )حالیہ بارشوں میں سانپ ڈسنے کے مریض بڑھ گئے ہیں روزانہ چار پانچ ،سات بندے بھی آئے داخل ہوئے دو دن میں پندرہ بندے بھی آئے ،ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار نے ”آن لائن “سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سانپ ڈسنے ،باولے کتے کے کاٹنے کے انجیکشن وافر مقدار میں موجود ہیں اس کا کوئی اشو نہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سانپ ڈسنے کے مریض چار پانچ،سات لوگ آئے ہیں تین دنوں میں پندرہ مریض بھی آئے ہیں

 

اس وقت بھی تین مریض داخل ہیں ،سیلاب کے دنوں سے کافی مریض آئے ان کا علاج کر کے فارغ کیا اللہ پاک معاف کرے یہ ایک مصیبت تھی مزید اللہ کرم کرے،ڈاکٹر ہم ہر وقت موجود ہیں جو دوائی ہمارے پاس ہوگی وہ مریضوں کو ضرور ملے گا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس چیز کی کمی ہے اس کے بارے میں محکمہ کو لکھا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.