عوام کو سرکاری نرخ پر آٹا اور سرکاری گوداموں سے فلور ملز کو آٹا فراہم کیا جائے،قادرلونی
جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی مولنا خدائے نظر آغا ابراہیم شاہ مولنا حافظ عبیداللہ مولنااللہ بخش مولوی عبدالصمد حاجی ممتاز مولوی صالح محمد نے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخ پر آٹا اور سرکاری گوداموں سے فلور ملز کو آٹا فراہم کیا جاٸے ایک بوری آٹا کی قیمت 11000 سے 12000 تک پہنچ چکی ہیں غریب عوام کی قوت خرید نے جواب دے دیا حکومت کے بے حسی سے مافیاز کی ذخیرہ اندوزی سے آٹا گھی کی مصنوعی بحران ہے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خورد نوش پہنچنے سےپہلے ہی غبن، خورد برد اور اشیاء عوام کے گھروں تک پہنچنے کے بجائے ذخیرہ اندوزوں کے گودام تک پہنچ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اب بچوں کی دو وقت روٹی کمانے کی بجاٸے آٹا چینی گھی اور پانی گیس کی حصول کے لیے سرگرداں ہے حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں ایک سیلاب سے ملک میں اتنا بحران پانی گیس بجلی نظام درہم برہم ہے علاقوں کی سڑکیں آمدورفت کےقابل نہیں مافیاز کی من مانیاں ہے اشیائے خوردنوش کی قیمتیں اپنی مرضی سے بڑھائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کمیشن اور کرپشن کی باعث معیار انتہائی ناقص ہونے سے ناقص سڑکیں پل سیلاب میں بہہ گٸے سڑکوں کی بندش سے کھانے پینے کے اشیا کی کھپت پیدا ہوکر قیمتیں پانچ گنا بڑھ گئی ہیں