عمران خان اور ن لیگ مذاکرات کیلئے تیار، اسٹیبلشمنٹ ماحول فراہم کرے، فواد چودھری

0 135

عمران خان اور ن لیگ مذاکرات کیلئے تیار، اسٹیبلشمنٹ ماحول فراہم کرے، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے ماحول فراہم کرے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے وزیراعظم اور دیگر عمران خان کے سامنے بکریاں لگتے ہیں، آپ نے کہا کہ پارٹی ختم ہوجائیگی.،آٹھ فروری کو لوگوں نے بغیر انتخابی نشان کے ووٹ دیا۔
انھوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی فارن پالیسی تنھا ہے، ہم چائنہ سے فاصلہ کر کے بیٹھ گئے ہیں، پاکستان کو ایک روپیہ بھی قرض نہیں مل رہا، ہم نے آئی ایم ایف کے پاس معیشت گروی رکھ دی، آپ نے مائنس بانی پی ٹی آئی کے چکر میں سب کچھ تباہ برباد کردیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمارے لیے بھی دل بڑا کرے، الیکشن کمیشن میرے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین کی پروسیڈنگ کررہا ہے، پاکستان میں ایک ہی تجربہ چل رہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کر کے ملک چلانا ہے، پاکستان کی ساری مشکلات مائنس بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چل رہی ہیں، عمران خان کے بغیر پاکستان نہیں چل رہا۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے تین سالوں میں دہشتگردی نہیں ہوئی لیکن آج پورے طریقے سے دہشتگردی واپس آگئی ہے، سارے مسائل کا حل ہے کہ گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ کیا جائے، لوگوں کو اٹھانے یا بندوق سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب دعا ہی ہے کہ بنگلا دیش والوں کو بال نظر آنا بند ہوجائے، جو ہماری کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہے وہی حکومت کی ہے، ہماری کرکٹ ٹیم کی نہ بیٹنگ چل رہی ہے نہ باؤلنگ اور نہ فیلڈنگ، اس حکومت کی بھی نہ سیاسی، نہ معاشی اور نہ ہی سماجی پالیسی چل رہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.