بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

0 50

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میں اصلاحات اور اساتذہ کی تقرری سے متعلق اجلاس منگل کو یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بند اسکولوں کو فعال بنانے کے لئے خالی آسامیوں پر اساتذہ کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا یہ تعیناتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی جن کی مدت ملازمت میں توسیع انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کنٹریکٹ پالیسی کے لئے موثر قانون سازی بھی کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق “ایس بی کے” ٹیسٹ کا حتمی اعلان کیا جائے اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے لازمی کارروائی کو ضوابط کے مطابق نمٹایا جائے وزیر اعلٰی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی تمام تر تقرریاں میرٹ پر ہوں گی اور کوئی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی نوکریوں کی خرید و فروخت ناقابل برداشت عمل ہے جس کی روک تھام کیلئے موثر میکنزم تشکیل دیکر ہر سطح پر میرٹ کے فروغ کو یقینی بنایا جائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.