ایکسپو میں حکومتی ہیلتھ و ریسکیو ارادے، بقائی یونیورسٹی، انڈس سمیت متعدد ہسپتال و کمپنیز و ایسوسی ایشن شامل ہیں، ڈاکٹر جنید شاہ
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کے چیئرمین ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے آج بدھ چار ستمبر سے شروع ہونے والی دو روزہ 4 اور 5 ستمبر بدھ و جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاکستان کی پہلی منفرد و مثالی ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کی تفصیلات کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو پیش کر دی اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکسپو کی سائنٹیفک کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسٰی، وائس چیئرمین ظفر ایم داڑ، ڈائریکٹر پروجیکٹ ایکسپو ایس ایم سجاد اور ایکسپو سیکریٹری نصرت فہیم موجود تھے پریس بریفنگ میں ڈاکٹر جنید علی شاہ و دیگر ذمہ داران نے میڈیا کو بتایا کہ دو روزہ صحت و سلامتی ایکسپو صحت کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا مثبت قدم ہے ایکسپو میں میڈیسن، فارمیسی، پرائیویٹ ہسپتالز و کلینکس کہ بڑی تعداد میں نمائندوں کے علاوہ مختلف اسٹالز ایکسپو کو رونق بخشیں گے دو روزہ 4 اور 5 ستمبر کو مقامی ہوٹل میں ہونے والی ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کو کوریج کرنے کے لیے تمام میڈیا کو دعوت بھی دے رہے ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ پاکستان میں صحت و سلامتی کے لیے پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس کا کتنا اہم و کلیدی کردار ہے ایکسپو میں میڈیا بریفنگ و سیمینارز ہوں گے ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسٰی، ظفر ایم ڈار، ایس ایم سجاد، ڈاکٹر عمارہ اور نصرت فہیم نے میڈیا کو مزید تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ ایکسپو میں جہاں متعدد صحت و سلامتی کے ادارے آ رہے ہیں وہاں ایکسپو میں حکومت سندھ کی ریگولیٹری اتھارٹی، سندھ ہیلتھ گر کمیشن، پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن، نامور ہسپتالز انڈس، بقائی یونیورسٹی و دیگر اسپتالز کے علاوہ ریسکیو 1122سمیت دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔