بجلی کے بل اور کرپٹ اشرافیہ

0 57

تحریر خالد سرور کھوسہ
دنیا کے بیشتر ممالک ترقی کے اس دھانے پہ پہنچ چکی ہیں کہ ہر چیز مختلف technologies کے ذریعے عمل میں آتی ہے اور وہاں کی عوام پر سکون زندگی گزارنے میں حکمرانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں یہی وجہ ہیں دوسرے ممالک دن با دن عروج اخیتار کرتے جارہے ہیں پر
پاکستانی عوام تو اب چلنے کے قابل نیہں رہے صرف سانسیس چل رہی ہے وہ بھی قسطوں پہ جس طرح ٹیکسوں کے انبار غریب عوام پہ لادے جارہے ہیں اور ان کے آرام میں خلل ڈالا جارہا ہیں
میرے خیال میں کرپٹ اشرافیہ کے نوچنے کا انداز کچھ وحشیانہ سا ہے
ہمارے ملک پاکستان کو اتنا انگریزوں نے نیہں لوٹا جتنا یہاں کی کرپٹ اشرافیہ نے کنگال کیا کرپٹ اشرافیہ نے اپنی قوم کا صفایا کیا ہوا ہیں وہ اپنی جائیدادیں بیرون میں بناتے جارہے ہیں اور پاکستان کا مکمل صفایا کرتے جارہے ہیں
کرپٹ اشرافیہ کا اثر پاکستان میں بجلی بلوں میں ظاہر ہورہے ہیں اس وقت سب سے زیادہ ٹیکس بجلی کے بلوں میں لگاے جارہے ہیں جب غریب کے گھر بجلی کا بل آتا ہے تو لگتا ہے اس کے اوپر ایک پہاڑ سا ٹوٹا ہیں
اور ہمارے ملک پاکستان میں بجلی کے بل مختلف نسخوں میں پیش کیے جاتے ہیں توجہ طلب
201 یونٹ کا نسخہ 9508 روپے قہر بن غریب عوام کو ملتا ہے اگر مزید غور کیا جاے تو عقل دنگ رہ جاتی ہے 150 سابقہ ریڈنگ اور میڑ کی تصویر پر 345 موجود ریڈنگ کل 345ـ150=195 یونٹ جبکہ بل میں 201 یونٹ ڈال کر ایوریج ریٹ 27 روپے کردیا جاتا ہے
اگر مزید غور کیا جاے تو cost of electricity 5455 پھر بھی بل 9508 روپے کیوں ؟اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس چیز کے 4053 extra لیے جاتے ہیں اور تو اور بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ الگ لگاے جاتے ہیں مطلب ایک ماہ پہلے کا حوالہ دے کے کچھ رقم وصول کی جاتی ہے
حیران کن انکشافات یہ ہے کہ GST,PTV fee وغیرہ الگ یہ سب extra ٹیکس کیوں وصول کیے جاتے ہیں؟ اگر اس لحاظ سے دیکھا جاے تو پاکستان میں کافی ڈیپارٹمنٹ ہیں صرف ایک واپڈا میں ایسی calculation لگا کے اربوں نہیں بلکہ کھربوں ماہانہ extra ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں
اس کے باوجود پاکستان ڈیفالٹ کیوں؟کیوں پاکستان قرضوں تلے دبا ہوا ہے؟ کیوں غریب عوام کو لوٹا جاتا ہیں ؟ کیوں ہر چیز غریب کی پہنچ سے دور ہیں؟ پاکستان میں کرپٹ اشرافیہ بھیڑے کی طرح ملک کو لوٹ رہے حکومتی پالیسیاں ملک کو تباہی کے دہانے پہ لے جاتی ہے
رب کریم میرے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائیں اور کرپٹ اشرافیہ کو نسیت و نابود کرے۔اللہ پاک سب کا حامی و ناصر

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.