گوادر میں شراب خانوں کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا بڑا اقدام، ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر

0 93

گوادر (نمائندہ خصوصی) – ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ضلع میں قائم شراب خانوں کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ میں باقاعدہ پیٹیشن دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان نے وکلاء پینل سے مشاورت کے بعد دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گوادر کی 95 فیصد آبادی مسلمان ہے جبکہ صرف 5 فیصد اقلیتی برادری کے لیے چار سے پانچ شراب خانے کھولے گئے ہیں۔ ان شراب خانوں میں مقامی آبادی کو شراب فروخت کی جاتی ہے، جس پر اقلیتی برادری بھی نالاں ہے۔

پیٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ضلع گوادر میں قائم تمام شراب خانے فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ معاشرتی بگاڑ اور عوامی مشکلات کا سدباب ہو سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.