صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی دالبندین میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بس ٹرمینل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

0 62

چاغی: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے دالبندین بس ٹرمینل کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بس ٹرمینل بنا رہے ہیں ۔ بس ٹرمینل کی قیام عمل میں لانے سے دالبندین کے تمام ٹرانسپورٹرز کا مسلہ حل ہوجائے گا، انشا اللہ بس ٹرمینل آٹھ مہینے کی قلیل مدت میں تیار کیا جائے گا۔ اس موقع پر انجنیئر نے صو بائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی اور شرکا کو بس ٹرمینل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک ،ایس پی چاغی محمد ہاشم ،ممتاز قبائلی رہنما حاجی ملک خدا بخش سیاہ پادرند ،انجمن تاجران کے صدر حاجی آغا محمد حسنی ،میر حبیب دہانی،اور ٹھیکدار گل محمد ودیگر قبائلی عمائدین اور ضلعی آفیسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر محمد عارف حسنی نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا تاکہ ضلع چاغی کو ایک ماڈل ضلع تصور کیا جائے انکا کہنا تھا ضلع کے اندر جتنے بھی اجتماعی،ترقیاتی ،اور تعمیراتی کام ہورہے ہیں کسی میں لاپروائی اور غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے کی اجازت نہیں ہے کیو نکہ میں خود تمام اجتماعی ،ترقیاتی کاموں کا وقتا فا وقتا معائنہ کررہا ہوں اس وقت دالبندین بس ٹرمینل میں چار دیواری ان اورآوٹ گیٹ ،گاڈیاں کھڑی کرنے کا شیڈ ،سیوریج سسٹم ،آبنوشی کے لیئے ٹیوب ویل ،واش روم ،اور فرش کو ٹفں ٹائل ،اور مسجد شریف بھی بنایا جائے گا اور ابتدائی مرحلے میں پانچ دوکانیں ،اور ایک ہوٹل بھی بنائی جارہی ہے تاکہ دور دراز سے آنے اور جانے والے مسافروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہوں انکا کہنا تھا انشا اللہ آٹھ مہینے کی قلیل مدت میں دالبندین بس ٹرمینل مکمل تیار ہوگا ۔ اسکے بعد عوام بس ٹرمینل سے استعفادہ حاصل کریگا ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا ضلع بھر میں بلا تفریق لوگوں کی خدمت کررہے ہیں اور تمام ضلع کے شہری ،دیہی ،علاقوں میں یکساں بنیاد پر ترقیاتی کام جاری ہے بعد ازہ صونائی وزیر نے شہر کے اندر دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.