عمران نیازی بھارت اسرا ئیل سے رقم لی، فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں ہے ،رانا ثنا ءللہ
فیصل آباد (ویب ڈیسک)صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثنا ءللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران نیازی بھارت اسرا ئیل سے رقم لی فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں ہےسماعت روکی گئی نیازی حکومت کٹھ پتلی ہے نہ مضبوط تھی نہ ہے نہ ہو گی ہمار جھگڑا کسی ادارے سے نہیں ملک کے تمام ادارے ہمارے لیے مقدم ہیںایک منصو بے کے تحت اداروں کہ سا تھ لڑیا جا رہا ہے تا کہ یہ چوری کھا سکیں لیگی راہنماﺅ ں کے سا تھ انتقا می کاروا ئیاں کی جا رہی ہیں عمران نیازی سمجھ نہیں آ ئی نہ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے میاں نواز کو علاج کے لیے عدالت کی اجازت سے بیرون ملک بھیجا گیا ان انکا مذاق اڑایا جا رہا ہے
میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 15کلو منشیات کا جعلی اور جھوٹا کیس بنا یا گیا میرے تمام بنک اکا ﺅنٹ فریز کر دیے گئے میری فیملی کے تمام افراد کے شنا ختی کارڈ بلیک لسٹ کر دیے گئے 15ماہ سے کسی عدالت کو میر اور میری فیملی کے خلاف کو ئی ثبوت نہیں ملا انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں میاں شہباز شریف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی پنجاب کے عوام کی خدمت کی انہیں جھوٹے بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا گیا جبکہ عوام کی جیبوں پر 2روپے کا ڈاکہ ڈالنے والے کو با حفاظت ملک سے فرار کروا یا گیا انہوں نے کہا کہ شران لا ئسنس کے 5کروڑ روپے وزیر اعلی پنجاب کے بھا ئی نے لیے اور گرفتار کر لیا گیا ڈی جی ایکسا ئز پنجاب کو ملک میں تا ریخ کی بدترین کرپشن ہو رہی ہےلوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے