طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغانستان کیلئے پاکستان کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی

0 176

طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغانستان کیلئے پاکستان کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اگست2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے بہاو¿ اور افغانستان کو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ۔رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں کارگو کی ترسیل میں 16 فیصد کمی آئی اور اس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 73 فیصد ستمبر میں مزید کمی واقع ہوئی۔ماہرین نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول

کے تناظر میں غیر یقینی صورتحال کو اصل وجہ قرار دیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کہ ستمبر 2021 میں کارگوز کی ترسیل 73 فیصد کم ہوکر 4 ہزار 212 کنٹینرز ہوگئی جو گزشتہ برس کے اسی ماہ میں 15 ہزار 846 کنٹینرز تھی۔اگست 2021 میں کنٹینر کی ترسیل گزشتہ برس 9 ہزار 312 کنٹینرز سے 7 ہزار 864 کنٹینرز پر آگئی جو 16 فیصد کی کمی ہے۔پاکستان نے گزشتہ

چند برس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اپنا حصہ دوبارہ حاصل کیا ہے، اپریل 2021 میں ٹرانزٹ کارگو کی ترسیل میں 169 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد مئی میں 115 فیصد، جون میں 32 فیصد اور جولائی میں 60 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ٹرانزٹ کارگوز کی درآمد شدہ مالیت بھی ستمبر 2021 میں 71 فیصد کم ہو کر 13 کروڑ ڈالر رہ گئی جو گزشتہ برس 44 کروڑ ڈالر سے زائد تھی۔اسی طرح اگست میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی کیونکہ ٹرانزٹ کارگو کی درآمدی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں 31 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 27 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.