ڈیرہ بگٹی میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

0 151

ڈيرہ بگٹی ( نامہ نگاہ ) سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا فائنل میچ میں مہمان خصوصی ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی نوابزادہ مير چاکر بگٹی بينظير انکم سپورٹ پروگرام سپرواٸزر صدام بگٹی اور ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی تھے سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال ، نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز علی نے کہا کہ کھیل امن اور دوستی کی علامت ہوتے ہیں پاکستان کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں

کیونکہ کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوان نسل کو سماجی برائیوں اور منشیات کی لعنت سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچا کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے معاشرتی افراد کا صحت مند رہنا انتہائی ضروری ہے اور معیار زندگی کے بنیادی تقاضوں میں اچھی صحت اور بہترین تعلیم اور تربیت کی ہم آہنگی لازم و ملزوم ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک ترقی پذیر معاشرے کیلئے جو کردار صحت مند اور بہترین تعلیمی زیور سے آراستہ افراد کر سکتے ہیں وہ دوسرا کوئی نہیں کر سکتا وہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی جانب توجہ دے کیونکہ جب کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہو جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.