ہم سب کو اس مشکل حالات کا مل کر سامنا کرنا ہوگا ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری

0 180

نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے گزشتہ روز رات گئے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا مریضوں سے طبی سہولیات کے متعلق آگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنر نے شعبہ حادثات ایکسرے روم۔لیبارٹری۔چلڈرن نرسری یونٹ ایم ایس ایف کے یونٹ لیبر روم کا جائزہ لیا او پی ڈی رجسٹرڈ اور ڈیوٹی شیڈول بورڈ چیک کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی ڈاکٹر عبدالجبار عمرانی تحصیلداران مجیب الرحمٰن ساتکزئی ہمایوں خان ثنائاللہ پیرامیڈیکل اسٹاف محمد یاسین ڈومکی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے تمام یونٹس ڈاکٹرز پیرامیڈیکل کی موجودگی اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے احکامات دیئے کہ ڈاکٹرز کی موجودگی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اس وقت سیلاب کی وجہ سے مختلف وبائی امراض کے کسیز سے ڈی ایچ کیو ہسپتال پر مذید بوجھ پڑا ہے اس لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس مشکل حالات کا مل کر سامنا کرنا ہوگا تاکہ علاج معالجہ کے لئے آنے والے لوگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات سے استعفادہ حاصل کرسکیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے رات گئے ٹینٹ سٹی کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ٹینٹ سٹی کے فوکل پرسن منظور احمد شیرازی نے تمام تر صورتحال کے متعلق انہیں آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکلنے کے بعد لوگ اپنے گھروں کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں تاکہ ایک نئی زندگی کا آغاز کیا جاسکے۔جوکہ خوش آئند اقدام ہے ضلعی انتظامیہ حکومت اور این جی اوز کی مدد سے سیلاب متاثرین کی دہلیز پر بھی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.