یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے‘ اقرا عزیز

0 176

یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے‘ اقرا عزیز

کراچی (ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریز ’خ±دا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ ا±نہیں یاسر حسین کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔اقرا عزیز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی جوکہ حال ہی میں ہونے والے’آئپا ایوارڈز‘ کے دوران لی گئی تھی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے آئپا ایوارڈز میں یاسر حسین کی میزبانی اور ا±ن کی اپنے کام سے لگن کی تعریف کی

۔اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ کے کیپش میں یاسر حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’تم میری محبت ہو، مجھے تمہاری بیوی ہونے پر بہت فخر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے ایسی لگن کبھی نہیں دیکھی، آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن پھر بھی آپ نے اپنے طور پر سب بہترین کی

ا، شو کی میزبانی بڑی آسانی سے کی، لوگوں کو ہنسایا اور کسی کو یہ معلوم نہیں ہوا کہ آپ پر کیا گزر رہی ہے۔ا±نہوں نے یاسر کے الفاظ یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اب سمجھ گئی ہوں کہ ان کا کیا مطلب ہے جب وہ کہتے ہیں، ’شو مسٹ گو آن۔اقرا نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیشہ ایسے ہی رہنا۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں رواں سال جولائی میں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ا±نہوں نے کبیر حسین رکھا۔بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.