خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کے حوالے سے عبدالحمید بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

1 217

اوتھل(نمائندہ صحافت کوٸٹہ) خسرہ اور روبیلا MR سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کے حوالے سے DHO عبدالحمید بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گٸی،تفصیلات کے مطابق خسرہ اور روبیلاMR سے بچاو کیلئے 12 روزہ مہم جو کہ 3 نومبر سے 15نومبر تک جاری رہے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر یعقوب رونجھو،ڈاکٹر عمران،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر PPHI لسبیلہ تنویر آفتاب,پی پی ایچ آئی کے اسسٹنٹ سپورٹ مینجر ساکم بلوچ، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد خان شیخ عبدالرحمنٰ شیخ اور پیرامیڈیکل اسٹاف و صحافیوں نے شرکت کی مہم کے حوالے سے DHO ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر DHOعبدالحمید بلوچ نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ میزلز اور روبیلا سے بچاو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے اس مہم میں شامل ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں کیونکہ یہ ذمہ داری صرف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی نہیں ہم سب کی ہے اس کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کرینگے کسی بھی مشکلات یا ایمرجنسی میں وہاں کے موجود ٹیم کال کرکے اطلاع کرسکے اور اس کی مدد کیلئے فوری طور پر پہنچ جائینگے،انہوں نے کہا کہ اسکولز میں طلبہ کو والدین کی رضا مندی کے تحت ویکسین کی جائے گی ،اس مہم میں تقریباً 268 ٹیمیں کام کرے گی ٹوٹل اسکول 668 جس میں 64277 بچوں کو ویکسین دیا گیا ہے 221مدرسوں میں 11632بچوں کو ویکسین دی گٸی جس کیلئے ہم نے تقریباً 268 ٹیمیں تشکیل دی گٸی موباٸل ٹیمیں بھی کام کریں گی علاوہ ازیں DHO لسبیلہ کی صدارت میں سرکٹ ہاوس اوتھل میں ایجوکیشن کے افسران اور اساتذہ کے ساتھ بھی میٹینگ کی اور ان کو حالیہ جاری مہم کے حوالے سے آگاہی دی گئی

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.