ہزار گنجی کلی چلتن رہیسانی کلی خزان ود یگر ملحقہ علاقے مسائلستان بن چکا ہے،مولانا محمد طاہر تو حیدی

0 162

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی تاجراتحاد بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی نور محمد اچگزئ جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے ترجمان ڈاکٹر ظفر اللہ جتک مولانا شفیع اللہ ود یگر نے کہا کہ ہزار گنجی کلی چلتن رہیسانی کلی خزان ود یگر ملحقہ علاقے مسائلستان بن چکا ہے گیس لوڈشیڈنگ اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بناد یا ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ہرفورم پر عوامی مسائل کے حل اور تاجربرادری کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے کے لئے جہد و جہد جاری

رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی محمد حسن خان الکوزی کی نئے شاپنگ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سید ثنا اللہ آغا حاجی ولی محمد عرف حاجی طور حیات اللہ الکوزی حاجی موسی جان احسان اللہ احسان اللہ حافظ محیب اللہ ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مرکزی وصوبائی حکومتیں عوامی مسائل کے حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مہنگائی کےسیلاب سے ہرطبقہ کے لوگ آسمان تلے رو رہاہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے موجودہ حکمرانوں نے صرف وعدوں تک اقدامات اٹھائے ہیں عوام حکمرانوں کے ظالمانہ پالیسیوں کے رحم و کرم پر ہے انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ خوردونوش کی اشیاء کہ قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.