بیلہ پولیس کی منشیات کے خلاف اہم و تاریخی کاروائی
بیلہ(رپورٹ رشید بلوچ)بیلہ پولیس، کامیاب کارواٸی بیلہ پولیس کی منشیات کے خلاف اہم و تاریخی کارواٸی منشیات کے خلاف بیلہ پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری، نہ صرف منشیات فروش بلکہ منشیات سمگلروں کے خلاف کارواٸی کیلیے پولیس کی آنکھیں مرکوز، ایس ایچ او بیلہ و نمی انچارج کی جانب سے خفیہ اطلاع کے زریعے کارواٸی کرکے گاڑی سے منشیات برآمد کرکے بیلہ پولیس کا مورال بلند کر دیا بیلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارواٸی کرکے ہائی لکس گاڑی کے خفیہ خانوں سے 150 کلو گرام چرس برامد و ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ گاڑی سے برآمدشدہ منشیات (چرس) کی مالیت لاکھوں روپے کے حساب میں بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز SHO بیلہ نے اپنے پولیس ٹیم بشمول اے ایس آٸی عبدالرزاق، ہیڈ محرر حنیف بندیجہ اے ایس آٸی اکبر،
نمی چیک پوسٹ کے دبنگ انچارج محمد رفیق بندیجہ، عطا اللہ سیاں، لشکر خان، سومار خان، رحیم بخش رونجھو، نصر اللہ، امیر بخش، محمد علی، محمد اختر، سمع اللہ، شعبان نے خفیہ اطلاع پر آر سی ڈی شاہراہ نمی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ہائی لکس وین گاڑی نمبر JF8628 کو روک کر دوران تلاشی وین کے خفیہ خانوں سے تین من تیس کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم وقاص ولد جولیس مسیحی سکنہ گول مسجد زرغون آباد نواکلی کوئٹہ کو گرفتار کرلیا بعدازاں ایس ایچ او حاصل خان قمبرانی نے پولیس تھانہ بیلہ میں پریس کانفرنس کے زریعے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت پر میں نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ آر سی ڈی شاہراہ پر آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی تاکہ کوئی جرائم پیشہ افراد بچ نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ جس پر اللہ پاک نے ہمیں ایک بہت بڑی کامیابی سے نوازا اور ہم نے منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل ہونے کو ناکام بناکر
بڑی مقدار میں منشیات چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی مالیت لاکھوں روپے میں ہوتی ہے حاصل خان قمبرانی ایس ایچ او بیلہ نے بیلہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ منشیات جیسی ناسور پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے جس کے لئے میں اور میری ٹیم ہمیشہ چوکس رہتی ہے۔ جبکہ منشیات کے خلاف اس اہم کامیاب کارواٸی پر عوامی حلقوں کی جانب سے دبنگ ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی و نمی چیک پوسٹ کے دبنگ انچارج محمد رفیق بندیجہ کے محنت، اقدام کو سراہا، داد پیش کی ہے کہ ان ہی کی وجہ سے بروقت کامیاب کارواٸی ممکن عمل میں آ سکا ہے۔ و ایس ایچ او بیلہ ہمہ وقت اپنے ٹیم کے ساتھ چوکس و منشیات/منفی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان/مجرمان کے خلاف کارواٸی کیلیے الرٹ نظر آتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ایس ایس پی لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد رفیق بندیجہ، اپنے پواٸنٹ (نمی چیک پوسٹ) پر فراٸض سرانجام دہی میں چںکس رہتے ہیں ان کے بہترین کارکردگی کے پیش نظر اعزاز و اگلے گریڈ پر ترقی سے نوازا جاٸے۔