انصار الاسلام کے رضاکاروں نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے دستہ اول کا کردار ادا کیا ہے،حافظ سعداللہ آغا

0 174

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ انصار الاسلام کے ضلعی معاونین سالاروں کا اہم اجلاس جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی سکرٹریٹ اینگل روڈ میں زیر صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ انصار الاسلام کے ڈپٹی سالار مولانا حافظ سعداللہ آغا منعقد ہوا جسمیں 18 نومبر کو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام عظیم الشان علماء کنوینش کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی آمد کے موقع سیکورٹی پلان تشکیل دینے پر غور خوض کیا گیا 8 نومبر کو بروز سموار دو بجے جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے

تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سالاروں اور انکے معاونین سالاروں کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ انصار الاسلام کے ڈپٹی سالار مولانا حافظ سعداللہ آغا مولانا مفتی ابوبکر حافظ رحمن گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 نومبر کو علماء کنونشن کے سیکورٹی انتظامات سنبھالنے کے لئے ضلع بھر کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سالاروں اور انکے معاونین کے لسٹوں کو اسر نو ترتیب دیںگے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سالار 18 نومبر کو علماء کنونشن کے سیکورٹی انتظامات سنبھالنے کے لئے تیار رہیں انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کے رضاکاروں نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے

دستہ اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کے رضاکار اپنے قائدین اور کارکنوں کے حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور انصار الاسلام جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی ماتحت خدمت خلق سے سرشار تنظیم ہے جو ہنگامی حالت اور قدرتی آفات کے موقع پر بے لوث خدمت کے لیے پیش پیش ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 8 نومبر کو جمعیت علماء اسلام تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سالاروں اور انکے معاونین سالاروں کے اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولاناعبدالرحمن رفیق اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ خصوصی خطاب فرمائیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.