بند گلی میں پھنسنے کے بعد اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کیا جارہا ہے،شیری رحمان

0 283

بند گلی میں پھنسنے کے بعد اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کیا جارہا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماءاب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ شورٹ کٹ مارچ میں نا لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے،اب تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے “موجودہ سیاسی بحران” کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے،جب عمران خان کو کوئی

ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہوکر کہتے ہے کسی سے بات نہی کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ جس کو تحریک انصاف کے رہنماءسیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے، پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی،تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے، اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نا کرتے، یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بناﺅ، جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کرے گے تو بند گلی میں ہی جائیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.