ثانیہ مرزا ایک مرتبہ پھر مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے انداز اور اسٹائل سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔ثانیہ مرزا کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور پیغام کو ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ خواتین سے متعلق اقتباس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکی میں دو چیزیں ہونی چاہییں: وہ کون اور کیا چاہتی ہے۔ماضی کی طرح اس بار بھی 35 سالہ ثانیہ مرزا کی پوسٹ کو ان کے اکاﺅنٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر مداحوں نے ان کے انداز کی بھی خوب تعریف کی۔ثانیہ مرزا نے 4 دن قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان مزرا ملک کی پیدائش سے لے کر اب تک کی چند یادگار تصاویر بھی شیئر کی تھیں، جن کو بھی سیکڑوں لوگوں نے پسند کیا تھا۔
[…] کروز نے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے طیارے سے چھلانگ […]