پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے و دھرنے کی شرائط کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

1 180

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے و دھرنے کی شرائط کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

وزیرآباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں جلسے اور دھرنے کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کی شرائط کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری نے کہا کہ پیر سے ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، جس کی اجازت کے لیے حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مضحکہ خیز شرائط پیش کی ہیں، شرط لگائی کہ اسٹیج پر 12لوگ ہوں اور وہ بھی انتظامیہ طے کرے گی، یہ ن

لیگ کا اجتماع نہیں کہ چار لوگ ہوں گے یہاں لاکھوں لوگ ہوں گے، ہمارا مارچ پرامن ہے جس میں لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ ہیں، یہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا مارچ ہوگا کیوں کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہر پاکستانی شامل ہے، اسی لیے لاہور سے وزیرآباد تک لاکھوں لوگ مارچ میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنائاللہ کہتے ہیں اختر مینگل نے کہا پی ٹی آئی والوں کو مچھ جیل میں رکھیں گے، راناثنااللہ کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، حیرت یہ ہے کرپٹ، دہری شہریت والے عمران خان کے خلاف ہوگئے ہیں، حکمران اہم عہدوں پر آگئے لیکن ان کے ذہن تبدیل نہیں ہوئے، راناثنااللہ

کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے کے لیے 39 شرائط رکھی ہیں، پی ٹی آئی کو جلسے اور دھرنے کی اجازت کے لیے این اوسی سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 4 صفحات پر مشتمل پر شرائط نامہ تیار کیا گیا ہے، جس میں اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے کے لیے 39 شرائط رکی ہیں شرائط پر عمل درآمد کی یقینی دہانی کے حوالے سے بیان حلفی پر عمران خان کے دستخط لازمی قرار دیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اپنی شرائط میں اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی جہاں لا¶ڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات بازی سے گریز کیا جائے، جلسے میں کسی قسم کےاسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، جلسے اورمارچ میں کسی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہ ہو، پی ٹی آئی کے اسٹیج پر کون موجود ہوگا یہ بھی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عمران خان کے بیان کی وضاحت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.