لانگ مارچ میں عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی
گوجرانوالہ: لانگ مارچ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے تھا جس نے فائرنگ کی ۔ جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ کنٹینر سے بھی اعلان کیا گیا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔