پاکستان کے استحکام و سالمیت کیلئے خونی سیاست خطرناک ہے،صدیق مدنی
کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام کے رہنماءاور ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی مولوی حافظ محمد صدیق مدنی ، حافظ سیف الرحمٰن صدیق ، عزیز الرحمان ، ضیاءالرحمان اور حبیب الرحمٰن صدیق نے سابق وزیراعظم عمران خان نیازی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی پرامن سیاست کرنے کا حق حاصل ہے۔ پاکستان کے استحکام و سالمیت کیلئے خونی سیاست خطرناک ہے۔ خونی و تعصبانہ سیاست سے ملکی استحکام و سالمیت خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ جمعیت
علماءاسلام اسلحہ کلچر سیاست و جدوجہد کیخلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مارچ قافلے میں سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی اور دیگر مرکزی قائدین پر اندھادھند
فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائ اسلام پاکستان کے مرکزی امیر حضرت مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر مرکزی قائدین نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس طرح حملے ملکی استحکام و سالمیت کیلئے نقصان دہ ہے۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کی کہ وہ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔