سیاست میں ہر کسی کو اپنی سیاسی آزادی حاصل ہے ،مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(پ ر) جمعےت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امےر ووفاقی وزےر ہاوسنگ اےنڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملکی سےاست مےں تشدد کی مذمت کرتے ہےں تشدد چاہئے جس پر پر بھی ہو جمعےت علماءاسلام اس کو ناقابل تشوےش قراردےتی ہے سےاست مےں ہر کسی کو اپنی سےاسی آزادی حاصل ہے جمعےت علماءاسلام بلوچستان مےں آئندہ انتخابات مےں بھرپور کامےابی حاصل کرے گی وفاقی حکومت لانگ مارچ کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی کےونکہ اس وقت ملک کی حالات پر تشدد سےاست کی متحمل نہےں ہوسکتی ‘ان خےالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سنےئر اراکےن اور کارکنوں سے بات چےت کرتے ہوئے کےا‘ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک مےں معاشی حالات ٹھےک نہےں ہے اور بعض سےاسی لوگ اپنے سےاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے اور اقتدار کے حصول کے لئے پر تشدد سےاست کرتے ہےں جس کی ہم مذمت کرتے ہےں گوجرانوالہ مےں سابق وزےراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہےں اور اس طرح واقعات سے مزےد حالات خراب ہوں گے اےسے حالات نہےں ہونے چاہئے اس وقت ملک کی معاشی حالت نہ ہونے کے برابر ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام سےاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اس وقت ملک کی معاشی حالت کو ٹھےک کرنے کےلئے اس طرح لانگ مارچ ےا آزادی مارچ کی کوئی معنی نہےں ہے انہوں نے کہاکہ جمعےت علماءاسلام نے ہمےشہ پرامن سےاست کی ہے اور کرتے رہےں گے آئندہ عام انتخابات مےں جمعےت علماءاسلام کامےابی حاصل کرے گی اور صوبے مےں آنےوالا دور جمعےت علماءاسلام کا ہے جس کے لئے ہمےں ہر وقت اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور پارٹی کارکن بھی اس سلسلے مےں پارٹی کی فعالےت کےلئے اپنا کردار ادا کرےں۔