شیخ رشید کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت

0 106

 

شیخ رشید کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت۔لوگوں نے شیخ رشید کے ساتھ سیلفیا بنائی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ویڈیو شیئر کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ روزعوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ الحمد لِلّٰہ میرے دل کے ٹیسٹ کی رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے۔لال حویلی کھول دی گئی ہے،

 

اس کی تزئین و آرائش کے بعد 6 نومبر کو اس میں دوبارہ شفٹ ہو جاؤں گا۔شیخ رشید نے بتایا ہے کہ میں آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہا ہوں۔میرا 80 فیصد سامان، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دیے گئے ہیں اور امید ہے کہ باقی 20 فیصد اشیاء بھی واپس کر دی جائیں گی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ میری تمام کیسز میں ضمانت ہے، چلے کے دوران کوئی کیس بنا تو معلوم نہیں۔آج کی اہم بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کا فیصلہ معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.