کوئٹہ،بجلی بند رہے گی

1 117

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپر ضروری مرمتی کاموںکے سلسلے میں 6نومبرکو (بروزپیر) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس،خروٹ آباد، ادیان، دوستین اور کڈنی سنٹر فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی نیزاُسی روز گلستان گرڈاسٹیشن پرمرمتی کام کے باعث تمام فیڈروں سے صبح9بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی۔اس کے علاوہ 6نومبرکے روز 132KV ٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں تربت،مند، ہوشاب اور تمپ گرڈاسٹیشنوںسے صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بند ش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے امکانات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.