شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم شعیب قمر نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم شعیب قمر نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
لاہورشریف فیملی کیلئے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم شعیب قمر نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دل کامریض ہوں اور حالت دن بدن تشویشناک ہو رہی ہے،اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے جس کے باعث تکلیف میں مبتلا ہوں۔ مزید موقف اپنایا گیا کہ شوگر کا بھی مریض ہوں جبکہ بائیں آنکھ بھی خراب ہے،وران جسمانی ریمانڈ طبی سہولیات نہیں دیں گئیں،درخواست گزار کی آنکھوں کا علاج موجود ہے لیکن تاخیر ہونے سے آنکھ دن بدن بگڑ رہی ہے۔ استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کیا جائے۔