آئینی ادارے کے خلاف اگر کوئی غلطی ہو جائے تو معذرت کرنی چاہیے، فواد چوہدری

0 208

آئینی ادارے کے خلاف اگر کوئی غلطی ہو جائے تو معذرت کرنی چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر سنگین الزامات لگانے والے ایک اور وفاقی وزیر نے بھی معافی مانگ لی۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کے رکنِ سندھ نثار درانی اور رکنِ بلوچستان شاہ محمد نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف نوٹس کی سماعت کی۔سماعت میں

اعظم سواتی نے مو¿قف اپنایا کہ آئینی ادارے کے خلاف اگر کوئی غلطی ہو جائے تو معذرت کرنی چاہیے۔رکن سندھ نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی خود کہاں ہیں؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نےبتایا کہ انہیں اچانک کوئٹہ جانا پڑ گیا ہے۔رکن سندھ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی اعظم سواتی نے حاضری سے استثنیٰ مانگا تھا، کیا اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں؟

دورانِ سماعت اعظم سواتی کا تحریری جواب بیرسٹر علی ظفر نے پڑھ کر سنایا۔الیکشن کمیشن میں پیش کیے گئے اپنے تحریری جواب میں اعظم سواتی نے کہا کہ ہمیشہ الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے کی کوشش کی، میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔رکن سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے، تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا آنا چاہیے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو ایک دن کی پیشی کےلیئے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.