محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0 379

 

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور گھوٹکی میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں موسم کی صورتحال بارے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،

برائلر کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اورگردونواح میں موسم سرد رہے گا، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد میں دھند اور سموگ چھائی رہے گی، بہا ولپور، رحیم یارخان، ڈیرہ غا زی خان میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے مبلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔

چیف جسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کو منہ توڑ جواب دیدیا

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، پشین میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گوادر میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملتان میں صبح فضا میں آلودگی کی شرح 278 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.