فلم سٹار شاہد خان کی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف اکرام الدین سے ملاقات

0 346

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم سٹار شاہد خان کی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم سٹار شاہد خان کی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے ساتھ ملاقات ہوئی ملاقات میں پاکستان فلم انڈسٹری اور پاکستانی آرٹسٹوں کے مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر معروف فلم سٹار بلبل خان ، ارشد خان، کے علاوہ منیب الرحمن چارسدہ، محمد نعمان، شہاب چارسدہ، عنایت چارسدہ اور دیگر

 

بھی موجود تھے یاد رہے کہ معروف فلم سٹار شاہد خان 300 فلموں اور ہزاروں ڈراموں میں کام کر چکے ہیں شاہد خان پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری کیلئے بہترین کام کیا ہے اور کر رہے ہیں فلم سٹار شاہد خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ فلم انڈسٹری کیلئے بہترین اقدامات کریں تا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کر سکے۔ فلم سٹار شاہد خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.