ملک کو درپیش سیاسی ومعاشی گرداب سے نکالنے کے لیے نوازشریف ایک انقلابی سوچ اور وسیع تخلیقی وژن رکھتے ہیں،جمال شاہ کاکڑ

0 95

ملک کو درپیش سیاسی ومعاشی گرداب سے نکالنے کے لیے نوازشریف ایک انقلابی سوچ اور وسیع تخلیقی وڑن رکھتے ہیں،جمال شاہ کاکڑ

ملک کو درپیش سیاسی ومعاشی گرداب سے نکالنے کے لیے نوازشریف ایک انقلابی سوچ اور وسیع تخليقی وژن رکھتے ہیں۔مسلم لیگی قیادت سیاست نہیں ریاست بچانے کے عزم پر عمل پیرا ھے۔یہ بات مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے پارٹی میں نۓ شامل ھونے والے میراسماعیل بنگلزٸی کی قیادت میں ملنے والے وفد سےبات چیت کرتے ھوۓ کہی انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش مساٸل کے حل کے لیے میاں نواز شریف جیسی محب وطن قیادت ناگزیر ھے جو کہ زاتی مفادات سے بالاتر ھوکرملک و قوم کے داٸمی مفاد میں مثبت فیصلے کرنے کی جرات رکھتے ہیں ۔
جمال شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ پر تنقید کرنے والے الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست بھانپتے ھوۓ حواس باختہ ھوگۓ ہیں انکے لیے ہمارا مشورہ ھے کہ وہ اپنی سینٸر قیادت سے مزید تربیت حاصل کریں اور اپنی پارٹی کی ساکھ بچاٸیں۔انشااللہ انے والا دور پاکستان اور اسکی عوام کے روشن مستقبل کی نوید ھوگا ۔عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی عوامی قیادت کو برسراقتدار لاتے ھوۓ داٸمی ترقی کا راستہ ہموار کرے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.