بلوچستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیس رپورٹ ، کیسز کی تعداد 11ہوگئی

0 132

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیس رپورٹ ، متاثرہ بچوں کا تعلق چمن اور اوستہ محمد سے ہے،نئے کیسز سے تعداد 11ہوگئی ، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں 6 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے علاقے میں پولیو وائرس کی پھیلاو کے باعث 6 سالہ بچہ وائرس سے متاثر ہوااس کے علاوہ جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد میں بھی 16 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے حکام کے مطابق دونوں کیسز گزشتہ سال کے ہیںوائرس میں مبتلا دونوں متاثرہ بچوں کے مطلوبہ نمونے دسمبر کو ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے تھے بلوچستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.