بی جے پی کا مذہبی ہم آہنگی پر لیکچر دینا مضحکہ خیز ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (این این آئی)فواد چوہدری نے بی جے پی ترجمان کو کرارا جواب دتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی کا مذہبی ہم آہنگی پر لیکچر دینا مضحکہ خیز ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نفرت پھیلانے میں بی جے پی گروہ کا کوئی ثانی نہیں، ہم سکھ برادری کی عزت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی اپنا پراپیگنڈہ بند کرے، بی جے پی کا مذہبی ہم آہنگی پر لیکچر ایسے ہے کہ برتن کیتلی کو کالا کہے۔